ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: رات کو شادی میں شریک ہونا گھروالوں پر پڑ گیا بھاری؛ چوروں نے گھر میں گھس کر نقد رقم سمیت زیورات پر کیا ہاتھ صاف

بھٹکل: رات کو شادی میں شریک ہونا گھروالوں پر پڑ گیا بھاری؛ چوروں نے گھر میں گھس کر نقد رقم سمیت زیورات پر کیا ہاتھ صاف

Sun, 24 Oct 2021 13:05:52    S.O. News Service

بھٹکل 24 اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے حنیف آباد کے ایک  بند مکان میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چور گھر کا تالہ توڑ کر اندر گھسے ہیں     اور قریب 1.5 لاکھ روپیہ نقد ، سونے کا ایک چین ، کان کی بالیاں اور سونے کی ایک انگوٹھی  لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

مُنیری مسجد کے پیچھے واقع   جناب ایم جے الیاس کے مکان گل ناز کے لوگ سنیچر رات قریب  9 بجے گھر کو تالہ لگا کر  قریبی رشتہ دار کے ہاں شادی کی تقریب میں گئے تھے، صبح قریب دس بجے واپس گھر لوٹے تو   دروازے کا تالہ  گھر کے باہر پڑا ہوا تھا، اسٹیل کی روڈ سے  تالے اوردروازے کو توڑا گیا تھا ، گھر کے اندر دو کمروں کی الماریاں کھلی ہوئی پائی گئیں اور سامان نیچے بکھرا پڑا تھا۔ جناب ایم جے الیاس صاحب نے بتایا کہ  چوری کا پتہ چلتے ہی ہم نے پولس کو خبر کی، گھر کے اندر رکھی ہوئی مزید کیا کیا چیزیں چوری ہوئی ہیں،  اس کا پتہ بعد میں ہی چل سکتا ہے۔

چوری کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس  تھانہ کی پی ایس آئی رتناکوری اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچی اور  گھر والوں سے ضروری  معلومات حاصل کرتے ہوئے   علاقہ کا جائزہ لیا۔ 


Share: